ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارامیا، سدارامیا ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سخت برہم

سدارامیا، سدارامیا ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سخت برہم

Wed, 09 Mar 2022 07:50:17    S.O. News Service

بنگلورو،9؍مارچ (ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا اور ریاستی وزیر وی سومنا کے درمیان تو تو میں میں اور جھگڑا شروع ہوگیا جب سدارامیا بحث کررہے تھے تو وی سومنا مداخلت کرتے ہوئے سدارامیا سے کہا کہ تمہارے افکار اور نظریات دوسروں پر تھوپے نہیں جاسکتے۔اپنی بحث میں جو حوالے دے رہے ہو، ان کے ناموں کے ساتھ حوالے دیں۔

اس پر سدارامیا سومنا پر برہم ہوگئے اور کہاکہ میں میں ہوں میرا موازنہ کسی دوسرے کے ساتھ نہ کیا جائے۔سدارامیا، سدارامیا ہی ہے۔اس طرح ایوان میں ماحول گرم ہوگیا۔دونوں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے لگے۔

اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے ریاستی وزیر ہاؤزنگ وی سومنا نے کہا کہ ہم بنگارپا، کاگوڈ تمپا، جے ایچ پٹیل اور شانتی ویر گوپال گوڈا کو کوٹ کئے ہیں۔ان کی صف میں آپ(سدارامیا) کو بھی ہونا چاہئے۔ساتھ میں آپ کے افکار اور نظریات ان کے جیسے ہی ہونا چاہئے۔اس مرحلہ پر سدارامیا آپے سے باہر ہوگئے اور سومنا پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا موازننہ دوسرو ں کے ساتھ نہیں کیا جاسکتااور ایساہو بھی نہیں سکتا۔سدارامیا سدارامیا ہی ہے۔ میرا موازنہ گاندھی جی اور بابا صاحب امبیڈکر سے نہیں کیا جاسکتا۔

سومنا کو مخاطب کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ تم کیا کہنا چاہتے ہو مجھے معلوم ہوگیا ہے۔تم ابھی اس سطح کو نہیں پہنچے ہو۔پہلے اس سطح پر پہنچو پھر بات کرنا۔ لیکن مجھے سومنا کی سرٹی فکیٹ کی ضرورت نہیں، وہ مجھے نہیں چاہئے۔سدارامیا سدارامیا ہی ہے، تمہیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔سومنا تم بیٹھ جاؤ۔


Share: